Friday, 26 April 2024, 01:49:31 pm
وزیراعظم کا یواے ای کی طرف سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم
August 09, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے حوالے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ سیلاب کے باعث نقصانات اور پاکستانی باشندوں سمیت قیمتی جانی نقصان پرتعزیت کی۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانی نقصان اور ہیلی کاپٹر کے حالیہ حادثے میں فوجی افسروں کی شہادت پردلی تعزیت کا اظہارکیا۔دونوں رہنمائوں نے سرمایہ کاری ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر مشتمل شعبوں میں تعاون اور شراکت داری میں اضافے خصوصاً تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہرکیا اوراس حوالے سے پیشرفت کاجائزہ لیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو کئی برسوں سے جاری فراخدلانہ تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے معیشت سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.