Wednesday, 01 May 2024, 07:04:03 am
وزارت تجارت کاروباری برادری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے،جمال کمال
April 09, 2024

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے کے لئے معیشت سے منسلک تمام عوامل کو مزید بہتر بنانے پراپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کاروباری برادری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری اس سلسلے میں تمام دستیاب مواقع بروئے کار لانے پر غور کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پندرہ اپریل تک پیاز کی برآمد پر پابندی رمضان المبارک کی وجہ سے عائد کی گئی تھی اور اس میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔آٹو انڈسٹری کے بارے میں گفتگو ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر صنعتوں کی طرح گاڑیوں کی تیاری کی صنعت کے حوالے سے بھی تجاویز وصول کی جارہی ہیں اور ہم آئندہ بجٹ سے پہلے اس شعبے میں فیصلہ سازی کا عمل مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.