وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گی۔یہ بات یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز رمضان المبارک کے دوران دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ارزاں نرخوں پر معیاری اور تازہ مصنوعات کی فراہمی کے لئے گاڑیوں کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا دائرہ بڑھائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تمام اشیائے خوردونوش گاڑیوں پر بنائے گئے سٹورز میں دستیاب ہوں گی۔