صحت کے عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ ایسی حالت تک پہنچ گیا ہے جہاں تہذیب منہدم ہونے کو ہے اور لوگ پانی کی بھیک مانگ رہے ہیں اور اس کیلئے بلک رہے ہیں۔۔صحت کے عالمی ادارے کے ترجمان Christian Lindmeier نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ لوگوں کو روزانہ صرف دولٹر پانی مل رہا ہے جسے وہ پینے کے علاوہ دوسری ضرورتوں کیلئے استعمال کررہے ہیں۔