Saturday, 27 April 2024, 02:17:11 am
وزیراعظم کا پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے عزم کا اظہار
December 08, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ اور قائداعظم کے ویژن کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ آج(بدھ) پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تریسٹھ لاکھ طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر سکلرشپ فراہم کررہی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے خطیبوں کے ماہانہ اعزازیہ کو بڑھا کر اکیس ہزار روپے کردیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.