Thursday, 26 December 2024, 07:12:27 pm
 
تمام شوگر ملیں 21 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کریں گی
November 08, 2024

صنعتوں او ر پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جو شوگر ملیں مقررہ تاریخ تک کرشنگ شروع نہیں کریں گی ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہو ں نے یہ بات اسلام آباد میں شوگر ایڈ وائزری بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام کسانوں کو کرشنگ کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ادائیگیاں کر دی جائیں گی اور اگر ملیں کسانوں کو واجبات ادا نہیں کرتیں تو اُن کے برآمدی لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ کی اکیس تاریخ سے تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔

بورڈ نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔