خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل خام تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو در پیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کام کررہی ہے۔
کونسل نے پٹرولیم ڈویژن کو ریفائنری میں توسیع کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پارکو فرنس تیل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کیلئے ایک ہائیڈرو کریکر یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے ہائیڈرو کریکر یونٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔