Monday, 30 December 2024, 09:22:32 pm
 
بھارت استصواب رائے کو دبانے کیلئے ظالمانہ پالیسیاں اختیار کر رہا ہے،حریت کانفرنس
September 08, 2024

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے بھارت کے مسلسل انکار کا نوٹس لے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا  کہ بھارت کشمیریوں کے استصواب رائے کے حقیقی مطالبے کو دبانے کے لیے ظالمانہ پالیسیاں استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی سے بھارت کو علاقے میں اپنی کشمیر مخالف پالیسیاں جاری رکھنے کی شہ ملی ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کل جنیوا میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ستاون ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائے۔

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت سے کہے کہ وہ فوجی طاقت کا استعمال بند کرے اور تنازعہ کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔