Friday, 26 April 2024, 10:08:40 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 35 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ جاری
September 08, 2019

مقبوضہ کشمیر میں آج (اتوار) مسلسل 35 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ جاری ہے اور تمام مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطلہے۔

 وادی میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ سے محاصرے اور مواصلاتی سہولتوں کی بندش کے باعث وادی کا رابطہ دنیا کے باقی حصوں سے منقطع ہے۔

تقریباً تمام کشمیری سیاسی قیادت  زیر حراست ہے۔

 کرفیو اور پابندیوں کے باعث لوگوں کو اشیائے خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ہسپتالوں میں ادویات اور سرجری کے آلات بھی نہیں ہیں۔

مریض ادویات کےلئے تڑپ رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کے مقامات پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

 محاصرے کے باعث مقامی صحافیوں کو بھی مشکلات ہیں اور زمینی صورتحال کی رپورٹنگ نہیں کرپا رہے۔

 حکام نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے  جلوس نہیں نکالنے دیے جائیں گے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ اجتماعات بھارت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیاگیا کہ کشمیر بھر میں آٹھویں اور نویں محرم کو سری نگر کےمختلف علاقوں اور وادی کے دوسرے حصوں سے جلوس برآمد ہوتے  ہیں جن میں کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.