Wednesday, 15 January 2025, 05:02:27 pm
 
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی
August 08, 2024

بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔

ایک بیان میں محمد یونس نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی تعمیر نو کے لئے تیار رہیں۔

ادھر ڈاکٹر محمد یونس وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بنگلہ دیش آمد کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ا س انقلاب کومدنظر رکھ کر جس کی بدولت ہمیں آج نئی فتح کا دن نصیب ہوا اپنے ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا جائے۔

انہوں نے ان تمام نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا۔