Friday, 26 April 2024, 12:49:06 pm

مزید خبریں

 
امریکی انسانی حقوق ادارے کی جموں وکشمیر میں بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت
August 08, 2022

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 سے جاری بنیادی آ زادیوں کی خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حکام کی جابرانہ پالیسیوں اور فورسز کی زیادتیوں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی میں ناکامی نے کشمیریوں میں عدم تحفظ کو بڑھا دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا آغاز ہوا جن میں ہزاروں افراد کی جبری حراست، مواصلاتی رابطوں کا مکمل خاتمہ اور نقل و حرکت کی آزادی اور پرامن اجتماع پر شدید پابندی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد سے بھارتی حکام نے ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور کالے قانون کا اندھا دھند استعمال کیاجارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.