Saturday, 27 April 2024, 12:05:07 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر آج مکمل ہڑتال
July 08, 2020

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پر آج (بدھ) مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جنہیں بھارتی فوجیوں نے 2016 میں آج کے روز مقبوضہ وادی میں شہید کردیا تھا۔ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ادھرکشمیری نوجوان رہنمابرہان مظفروانی کایوم شہادت منانے کے موقع پرآزادکشمیرمیں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن کامقصد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کراناہے۔کشمیرلبریشن سیل پاسبان حریت اور دوسری سماجی اور سیاسی تنظیموں نے ریاست کے تمام بڑے اورچھوٹے شہروں اورقصبوں میں احتجاجی ریلیوں اورمظاہروں کاانتظام کیاہے۔مظفرآباد میں اس سلسلے کاسب سے بڑااحتجاجی اجتماع برہان مظفروانی چوک میں ہوگا۔مظفرآباد میں پاسبان حریت کی جانب سے بھی ایک ریلی نکالی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.