Friday, 26 April 2024, 10:31:25 am
جغرافیائی تنوع میں اضافہ ہماری تذویراتی تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے: مشیر تجارت
July 08, 2020

مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ جغرافیائی تنوع میں اضافہ ہماری تذویراتی تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔

 آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ جب ایک منڈی کو وسعت ملتی ہے تو اس کے حصص میں اضافہ ہوگا۔

 مشیر نے فلپائن کو سیمنٹ برآمد کرنے کےلئے آرڈر لینے میں کامیابی پر ڈیرہ غاز ی خان سیمنٹ کو مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ چین میں ان کی کامیابی کا تسلسل ہے ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کو دنیا بھر میں اپنی منڈی کو وسعت دینے کےلئے اس مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.