Friday, 26 April 2024, 07:20:08 pm

مزید خبریں

 
برہان وانی کشمیری عوام کے لئے آزادی اور جرات کی علامت بن چکاہے:رپورٹ
July 08, 2020

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج برہان  وانی کا چوتھا یوم شہادت منارہے ہیں ،جنہیں بھارتی فوج نے دوہزار سولہ میں آج ہی کے دن ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

 برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر کشمیرمیڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ برہان وانی کشمیری عوام کے لئے آزادی اور جرات کی علامت بن چکا ہے۔

 رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دوسرے حریت رہنماوں کے شہدائے کشمیر کے مشن کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کےخلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 احتجاجی مظاہرے کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

 انہوں نے مطالبہ کیاکہ کشمیریوں کو ان کا خودارادیت کا حق دیا جائے اور کشمیر کے مسئلے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.