Friday, 26 April 2024, 07:23:45 pm

مزید خبریں

 
کنٹرول لائن کے د ونوں جانب ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کا یوم شہادت آج منایا جارہاہے
July 08, 2019

کنٹرول لائن کے دونوں جانب ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کا تیسرا یوم شہادت آج (پیر) اس پختہ عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہاہے کہ شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پر پورے آزاد جموں و کشمیر میں احتجاجی ریلیوں' جلوسوں اور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔مختلف سیاسی' سماجی اور مذہبی جماعتوں نے نوجوان حریت رہنما اور دیگر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متعدد پروگرام تیار کیے ہیں۔بڑی ریلی آج (پیر) مظفر آباد سے نکالی جائے گی جس کااہتمام جموں وکشمیر لبریشن سیل نے کیاہے۔یہ ریلی برہان وانی چوک پر عوامی اجتماع میں تبدیل ہو جائے گی۔مرکزی پریس کلب مظفر آبادمیں بھی آج (پیر) ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھنے کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.