Friday, 26 April 2024, 08:15:23 pm
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
May 08, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جدہ میں اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری ،توانائی ، بنیادی ڈھانچہ،سیاحت اور افرادی قوت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران ایک معاہدے کے تحت سعودی پاکستان سپریم رابطہ کونسل تشکیل دی جا رہی ہے جسے نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کونسل کی مشترکہ طور پر سربراہی کرینگے جس میں سیاسی ،سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔دونوں وزرائے خارجہ سپریم رابطہ کونسل کے سیاسی اور سلامتی کے امور کی صدارت اور اعلیٰ رابطہ کار کے فرائض انجام دینگے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.