نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں کان کنی، نظم و نسق، تعاون اور موثر ترسیلاتی نظام کی تعمیر کے بارے میں وزارتی مذاکرات میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔
نائب وزیراعظم نے حاضرین کو پاکستان کی ارضیاتی دولت بشمول اہم معدنیات کی متنوع اقسام کے بارے میں آگاہ کیا۔
جمہوریہ ترکیے کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل Alparslan Bayraktar، سسٹنٹ نائب وزیر Mining Enablement، سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل عبدالرحمان AL-BELUSHI ،وفاقی وزیرتجارت جام کمال اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی بین الوزارتی مذاکرے میں شرکت کی۔