Friday, 26 April 2024, 12:30:22 pm
کورونا وائرس ،مغل پورہ ریلوے ورکشاپ کو12اپریل تک بند کر دیا گیا ہے، شیخ رشید
April 08, 2020

ریلوے کی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک شخص میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد مغل پورہ ریلوے ورکشاپ کو اس ماہ کی بارہ تاریخ تک بند کردیا گیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرج اور رسالپور فیکٹریوں میں کام کرنے والے پچاس سال سے زائد عمر کے محنت کش بھی رخصت لے سکتے ہیں۔

ریلوے کے وزیر نے یقین دلایاہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے باعث نقصانات کے باوجود ریلوے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن بروقت اداکی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بندش کے باعث ریلوے کو ایک ہفتے میں ایک ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے مال بردار گاڑیاں چلا رہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.