Friday, 09 May 2025, 12:08:07 pm
 
پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
December 07, 2023

پاکستان نے عالمی امن اور سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شہریار اکبر خان نے گھانا میں منعقدہ وزارتی سطح کے اجلاس میں کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کیلئے 19 مربوط نکات پیش کئے۔ پچاسی سے زائد ملکوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی۔