Friday, 26 April 2024, 10:37:29 am
رومانیہ کادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
December 07, 2017

پاکستان اور رومانیہ نے معیشت ،تجارت،دفاع ،تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس بارے میں اتفاق بخارسٹ میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے نویں دورمیں ہوا ۔

رومانیہ کے وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کوسراہا ۔ انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے حامی ملکوں کیلئے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کی ۔رومانیہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تذویراتی رابطوں کے منصوبے اور جی ایس پی پلس سکیم جاری رکھنے کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ۔رومانیہ کے وفد کو جنوبی ایشیاء کی موجودہ صورتحال خصوصاً افغانستان ،پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.