Saturday, 27 April 2024, 02:20:40 am
ٹھٹھہ،کشتی الٹنے سے 17زائرین جاں بحق
December 07, 2017

 جمعرات کے روز ضلع ٹھٹھہ میں میرپور سکرو کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے کم سے کم سترہ زائرین جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت پچاس سے زائد زائرین ایک مزار پرمیلے میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک تیرہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائی جاری ہے ۔زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال میرپور سکرو منتقل کردیاگیا ہے ۔سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کریں۔

X

Error
Whoops, looks like something went wrong.