Saturday, 27 April 2024, 04:10:08 am
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کا کشمیربارے مشاورتی گروپ تشکیل دینےکا فیصلہ
November 07, 2019

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن نے کشمیریوں کے حقوق کا عملبردار گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

یہ بات آسیان ملکوں کے وفد کے سربراہ محمد اعظمی عبدالحامد نے آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ آسیان تنظیم کشمیریوں کے درد کو محسوس کررہی ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں ہندو توا کو فروغ دے رہا ہے ۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے آسیان پرزوردیا کہ وہ کشمیر کے تنازع کے حل میں اپنا کردارادا کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پراثرورسوخ استعمال کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.