Friday, 26 April 2024, 11:55:36 pm

مزید خبریں

 
بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں میں محرم الحرام کےجلوسوں پرپابندی لگا دی
September 07, 2019

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کے تمام بنیادی حقوق اور آزادی سلب کرنے کے بعد علاقے میں محرم الحرام کے جلوسوں پربھی پابندی لگا دی ہے ۔پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے بعد بھارتی حکام نے سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت بھی نہیں دی ۔ادھر مقبوضہ وادی میں آج مسلسل 34 ویں روز بھی سخت فوجی محاصرہ برقرارہے ۔تمام دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے ۔زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ، موبائل ، لینڈلائنز سروس اور ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات بند ہیں۔مریضوں کیلئے ادویات دستیاب نہیں جبکہ ڈاکٹروں کو ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.