نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے۔
یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین، فوجی قیادت اور طلباء تحریک کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
یہ فیصلہ طلبہ کی قیادت میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹانے اور اُن کے ملک سے فرار کے بعد کیا گیا۔ جس سے ملک میں شدید بدامنی کی فضاء پیدا ہو گئی تھی۔