Friday, 26 April 2024, 10:54:46 pm

مزید خبریں

 
کشمیر میں قابض حکام نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کیلئے پابندیاں عائد کر دی
August 07, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے8اور 10محرم الحرام کے روایتی جلوسوں کو روکنے کے لیے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقوں رام منشی باغ، کوٹھی باغ، مائسمہ، کرالہ کھڈ، شہید گنج، شیر گڑھی، بٹہ مالو،خانیار اور کرن نگر میں خاص طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گرو بازار سے ڈلگیٹ تک محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی۔حقیقت یہ ہے کہ سرینگر میں1989کے بعد سے محرم الحرام خاص طور پر 8اور 10محرم کے جلوسوں کو روایتی راستوں پر نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ قابض حکام کو خدشہ ہے کہ کہیں ماتمی جلوس بڑے آزادی نواز جلسوں کی شکل اختیارنہ کریں۔ دریں اثنا سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تاریخی جامع مسجد سرینگر کو کھولنے اور میر واعظ عمر فاروق کو غیر قانونی نظربندی سے رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔واشنگٹن میں قائم بھارتی تارکین وطن کی تنظیم انڈین امریکن مسلم کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین سال قبل جب سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو منسوخ کیاہے، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، طویل نظربندیوں، تشدد، انٹرنیٹ اورنقل وحرکت کی آزادیوں پر پابندیوںاور80لاکھ کشمیری مسلمانوں پر دیگر مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.