Friday, 26 April 2024, 08:14:58 pm
وزیرخارجہ کی حزب اختلاف کا موثر کردارادا کرنےپرپی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کی تعریف
August 07, 2020

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی کےایک وفد نے صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سندھ کے انتظامی اور سیاسی امور زیر بحث آئے۔

 وزیرخارجہ نے مشکل صورتحال کے باوجود سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کا موثر کردار ادا کرنے پر وفد کے ارکان کی تعریف کی۔

 فردو س شمیم نقوی نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کےلئےیوم استحصال بہتر انداز میں منانے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.