Friday, 26 April 2024, 11:05:01 pm

مزید خبریں

 
بھارتی حکومت کے مذموم عزائم سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں: مقررین
January 07, 2022

کشمیر یوں کے حق خودارادیت کے سلسلے میں آزا د جموں و کشمیر کے شہر کوٹلی میں ہونے والے ایک سیمینار میں مقررین نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں بھارت کی آباد کاری کی حکمت عملیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسیوں کا مقصد خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بھارت کے نو آبادیاتی نظام کے خطر ناک پہلوئوں اور کشمیر ی معاشرے پر اس کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کوٹلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دلنواز گردیزی نے کہا کہ بھارتی حکومتیں مذہب اورصیہونی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے اس سلسلے میں تمام حدوں کو عبور کر دیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.