Friday, 26 April 2024, 05:03:48 pm
پاکستان 2047 تک دنیا کی دس بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہوگا:مسعود خان
December 06, 2022

File Photo

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جب 2047 میں اپنے قیام کے سو سال مکمل کرے گا تو تجارتی اور سرمایہ کاری کا حب اور سنٹرز آف ایکسی لینس پر مبنی جدید معاشی ملک ہوگا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی ابھرتی معیشت کی ضروریات کے مطابق ہے۔ ہم بائیس کروڑ عوام پر مشتمل دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک نوجوان آبادی پر مشتمل ہے جس میں لیبر اور پروفیشنل کلاس وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لحاظ سے دنیا کی 23ویں بڑی معیشت اور مجموعی ملکی پیداوار (افراط زر کے بغیرنامینل جی ڈی پی) کے اعتبار سے بیالیسویں نمبر پر ہے۔یہ ابھی عارضی مرحلہ ہے۔ 

مسعود خان نے کہا مشکلات کے باوجود ہماری معیشت تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہماری معیشت کا کل حجم غیر شمار کردہ اور بغیر ٹیکس معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے پوشیدہ ہے۔ ہم ان بے ضابطگیوں کی درستی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا کی بہترین معیشت جبکہ ایشیا کی تیز ترین معاشی قوت میں ہوتا تھا تاہم یہ رفتار ہمارے اطراف میں جنگوں اور دہشت گردی کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اب جبکہ سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے اور جنگیں نہیں ہیں ہم پرعزم ہوکر اپنی مارکیٹ تشکیل دے رہے ہیں۔

 امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے معیشت ہمارا رہنما ستارہ ہے اور ہماری معیشت دوبارہ اپنا مقام حاصل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ  نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں غربت 64 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد رہ گئی ہے۔ ملک میں موجود کاروباری مواقع اور خصوصا غیر ملکی معروف کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ملک میں نئے کاروبار کھل رہے ہیں۔

سفیر نے کہا ہے امریکہ، کینیڈا، یورپ، خلیجی ممالک، ترکی، چین، جاپان ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا سمیت تمام ممالک پاکستان کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ ملکی ٹیک سیکٹر جو کہ ابھی نوزائیدہ مراحل میں ہے ، میں ترقی کی بے شمار استعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاروں ، جنکا تقریبا ساٹھ فیصد امریکی کمپنیوں پر مشتمل ہے ، کی معاونت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیک سٹارٹ اپس میں تیزی سے بڑھوتری کا رجحان ہے۔ مسعود خان نے معاشی اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے ریگولیٹری نظام کو آسان کرنے، منافع کی ترسیل، قرض کی سہولت، رقوم کی ترسیل، ڈیٹا کے تحفظ، ٹیکس پالیسی، تنازعات کے حل اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے شعبے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اور تسلسل سے ہم معاشی اصلاحات، مساوانہ شرح نمو، ہیومن ڈویلپمنٹ، داخلی اور خارجہ سیکیورٹی، انصاف کی آسان فراہمی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو متنوع اور اجتماعیت پر مبنی معاشرے میں تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کرہ ارض کو تباہی سے بچانے کی کوششوں میں سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں کاپ 27 کے اجلاس میں نقصان اور تباہی ہی کے اصول کو تسلیم کیا گیا جو کہ ماحولیاتی سفارت کاری میں اہم سنگ میل ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے انفراسٹرکچر تشکیل دے رہے ہیں ۔ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی فراخدلانہ عطیے اور امریکی عوام کی جانب سے 27 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تعمیر نو اور آباد کاری کے مراحل میں امریکی معاونت جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.