Friday, 26 April 2024, 09:38:15 pm
صدرکا تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنےپرزور
December 06, 2018

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کےلئے تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زوردیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں پاکستان بیت المال کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بچوں کی بہتری کےلئے کام کرتی ہیں۔

تھلیسیمیا کے بارے میں صدر نے کہا کہ شادی کرنے والے جوڑے کا شادی سے پہلے طبی معائنہ کراکر اس مرض سے بچنے کاعمل یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کے چیئرمین عون عباس نے کہاکہ انہوں نے مزید یتیم بچوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سویٹ ہومز کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہو ں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں آئندہ سال مارچ تک چوبیس نئے سویٹ ہومز قائم کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ ہم نے تین ماہ میں تھلیسیمیا کے چھ نئے مراکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.