Friday, 26 April 2024, 10:03:23 pm
ٹرمپ کاخط پاکستانی موقف کی توثیق،افغان مسئلہ کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،دفترخارجہ
December 06, 2018

دفتر خارجہ  کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کو خط، جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے بارے میں تعاون طلب کیا ہے ، پاکستان کے اس موقف کی توثیق ہے کہ افغانستان کا مسئلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی تصفیے کی وکالت کی ہے۔

امریکہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے ہمسایہ ملک میں قیام امن کے لئے پاکستان کے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ ہے اور کرتارپور راہداری کھولنے سے اس مسئلہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

 ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے کشمیر اور سر کریک سمیت تمام اہم معاملوں پر بھارت کے ساتھ مذاکرات کےلئے ہمیشہ آمادگی  ظاہر کی ہے تاہم بھارت نے اس کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا۔

ایک سوال پر دفترخارجہ کے ترجمان نےکہا کہ کرتار پور راہداری اگلے سال بابا گورونانک دیو کی 550 یوم پیدائش سے پہلے مکمل  ہوجائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.