Saturday, 27 April 2024, 08:59:37 am
عالمی ادارئہ صحت کاجراتمندانہ ماحولیاتی اقدامات پر زور
December 06, 2018

File Photo 

عالمی ادارئہ صحت نے موجودہ صدی کے وسط تک 10لاکھ افراد کی زندگیوں کے تحفظ اور خطیر وسائل کی بچت کیلئے جراتمندانہ ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ان اقدامات کی اپیل پولینڈ کے شہر کاٹووس میں میں جاری COP ٹونٹی فور ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ایک خصوصی رپورٹ میں کی گئی۔عالمی ادارئہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Tedros adhanom Ghebreyesus نے کہا کہ پیرس معاہدہ ممکنہ طور پر اس صدی کا صحت سے متعلق مضبوط ترین معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی زندگیوں اور صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہتر صحت کے معاشی فوائد عالمی حدت کو کم کرنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کی اقتصادی لاگت سے دوگنے ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.