Saturday, 27 April 2024, 01:30:22 am
ایکنک نےایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے:شیخ رشید
August 06, 2020

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے مین لائن ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے او ر اسے تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

 آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے سے لوگوں کو ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ملیں گی، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سےسفر کا دورانیہ بھی کم ہوگا، یہ منصوبہ چھ ارب اسی کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا

 وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ان کی زندگی کا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافے  میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبے پر کام بھی جلد شروع ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.