Friday, 26 April 2024, 10:53:48 pm
صدر، وزیراعظم کا سینئر حریت رہنما اشرف صحرائی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار
May 06, 2021

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورتحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔آج ایک بیان میں صدر نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے کردار پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف محمد اشرف صحرائی کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ انہیں بھارت کی غیرقانونی حراست میں کشمیری رہنمااشرف صحرائی کے انتقال پرانتہائی رنج ہے۔ادھروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھی ان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشرف صحرائی نے کشمیریوں کی جدوجہدمیں انتہائی نمایاں خدمات انجام دیں اور زندگی بھر بھارتی مظالم برداشت کئے۔محمداشرف صحرائی کو سخت فوجی محاصرے میں کپواڑہ کے علاقے Lolab میں ان کے آبائی گائوں ٹیکی پورا میں سپردخاک کردیاگیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.