پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک کوآرڈینیشن سنٹرپورٹل کااجراء کیاہے جس کامقصد اس کے لائسنس ہولڈرز کواہم قومی ٹیلی کام ڈیٹا اوراس کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لئے سہولت فراہم کرناہے۔پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کامقصدپاکستان ٹیلی کام سیکٹرکی سیکیورٹی کو بہتربناناہے۔یہ پورٹل سائبرسیکیورٹی کوخطرات ،کمزوریوں ،سیکیورٹی نیوزاوردوسری متعلقہ معلومات کے بارے میں پی ٹی اے اورٹیلی کام کی سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔