Friday, 26 April 2024, 09:15:36 pm

مزید خبریں

 
مسعودخان کی قابض افواج کی طرف سے شوپیاں میں حالیہ قتل اورمحاصرے کی شدید مذمت
March 06, 2018

 آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یورپی ملکوں میں مقیم پاکستانی و کشمیری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

 اٹلی میں پاکستانی کشمیری برادری کے زیراہتمام مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے شوپیاں میں حالیہ قتل اور محاصرے کی شدید مذمت کی۔

 مسعود خان نے کہاکہ بھارت نے تنازعات کے حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی، ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کونسل کو اس سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

 آزاد کشمیر کے صدر نے پاکستانی و کشمیری برادری کے ارکان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے اپنے مقامی نمائندوں اوراطالوی پارلیمنٹ کو خطوط لکھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.