وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں۔
آج(جمعرات کو) لاہور میں چین سٹور ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کو صنعت وتجارت کا مرکز بنانا ان کی حکومت کا مشن ہے ۔
ملاقات میں لاہور میں ایک شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا۔