Monday, 17 January 2022, 10:14:22 am
بھارت:سکیورٹی فورسزکی ٹرک اورہجوم پرفائرنگ،13شہری ہلاک
December 05, 2021

File photo

بھارت کے صوبے ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کی مزدوروں کو لے جانے والے ایک ٹرک پر فائرنگ اور بعد میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہجوم پر بھی فائرنگ سے 13 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک مقامی پولیس افسر نے کہا کہ پورے ضلع مون میں جہاں واقعہ پیش آیا صورتحال کافی کشیدہ ہے۔بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ مستند معلومات کی بنیاد پر باغیوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران پیش آیا۔فوج نے کہا کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.