Saturday, 27 April 2024, 03:23:23 am
پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے:اسد عمر
September 05, 2020

File Photo

ترقی ومنصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سول وفوجی قیادت اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت ریاست کے تمام عناصر نے کورونا وائرس کا ملکر مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے بھی اسی حکمت عملی کو بروئے کار لایاجائے گا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا ہے اور اب ملک کے سب سے بڑے شہر کی بحالی شروع ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.