Saturday, 27 April 2024, 05:29:11 am
وزیراعظم دوروزہ دورے پرآج نیپال روانہ ہوں گے
March 05, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دوروزہ دورے پر پیر کے روز نیپال روانہ ہوں گے۔

وہ اپنے دورے میں نیپال کی قیادت کو اس کے جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل اور نئی حکومت کے قیام پرمبارکباد دیں گے۔وزیراعظم نیپال کے نئے منتخب وزیراعظم Khadga Prasad Sharma Oli کو مبارکباد دیں گے اور صدر Bidya Devi Bhandari سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورے سے تجارت، تعلیم، سیاحت، دفاع اور عوامی سطح پررابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔سارک کو ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے دوبارہ فعال بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔وزیراعظم کا یہ دورہ علاقائی ممالک سے تعلقات سرگرم اورفعال بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔نیپال ایک اہم علاقائی ملک اورپاکستان کا قریبی دوست ہے ۔ پاکستان کے نیپال کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.