Friday, 26 April 2024, 11:24:04 am
پاکستان اورسعودی عرب کادوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکیلئےثقافتی تعاون کےفروغ پراتفاق
September 04, 2020

پاکستان کےلئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نےآ ج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کےلئے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ثقافتی تعاون  دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گا۔

 سعودی سفیر نے کہا کہ ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کےلئے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.