Monday, 09 September 2024, 05:15:16 pm
 
مقبوضہ کشمیر،بھارت کا غیر قانونی قبضہ اور مظالم7دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری
August 04, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ7دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو مارے گئیشب خون کو مسترد کردیا ہے۔

1989 سے سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 96320 شہریوں کی شہادت ہو چکی ہے ۔ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد کشمیری غیر قانونی طور پر گرفتار ہو چکے ہیں ۔

22974 خواتین بیوہ ہوئیں۔11,264 خواتین کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے کارندے زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔

اگست 2019 سے اب تک 887 افراد شہید کیے جاچکے ہیں اور 25,000 کے قریب شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

1300 کشمیر ی سرکاری ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوکری سے نکالاگیا۔بھارتی قابض فورسزنے60ہزار سے زائد کشمیری خاندانوں پر زندگی تنگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

32لاکھ غیر مقامی ووٹرز کے غیر قانونی اندراج سے مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کیا گیا۔

میرواعظ عمر فاروق اور دیگر کشمیری حریت قیادت کو گھروںپر نظر بند ہیں۔ مقبوضہ وادی  میں  بھارتی فوج کی جانب سے 60 ہزار کنال زمین غیر قانونی طور پر ہتھیا جا چکی ہے