Saturday, 27 April 2024, 05:26:50 am
صدرکادنیا کےمقابلہ کےلئےمصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینےپرزور
August 04, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا کا مقابلہ کرنے کےلئے مصنوعی ذہانت او ر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ نظم و نسق اور سائنس کے درمیان تعاون سے ملک ترقی کرسکتا ہے۔

 صدر نے کہاکہ انٹر نیٹ، آن لائن کی سہولت اور مصنوعی ذہانت کےذریعے چوتھے صنعتی انقلاب نے طرز زندگی تبدیل کردیا ہے کیونکہ ان ٹیکنالوجیز نے نہ صرف روابطہ  بلکہ پیداواری عمل کو بھی فروغ دیا ہے۔

 انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا کہ وہ زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے کےلئے ڈرون اور ربوٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کےلئے کام کرے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے انسانی سرمائے کو ترقی دینی چاہیے جو جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات تیار کرسکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.