Saturday, 27 April 2024, 10:05:35 am
حکومت لوٹی گئی دولت کی بازیابی کیلئے پُرعزم ہے:فواد
July 04, 2020

File Photo

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لئے پُرعزم ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیاسی رہنمائوں نے بیرون ملک اثاثے بنانے کے لئے قومی خزانے کولوٹا اورحکومت اسے بازیاب کرکے فنڈز ملک اور عوام کی ترقی کے لئے بروئے کارلائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ نوازشریف کاپاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں کیونکہ وہ بدعنوانی کے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کوبھرپورعوامی حمایت حاصل ہے اور ملک بھرمیں ان کا ذاتی ووٹ بنک محفوظ ہے۔انہوں نے بہترنتائج کے حصول کے لئے عدلیہ سمیت قومی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پرزوردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.