Saturday, 18 May 2024, 05:08:31 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک ، گرم رہے گا
May 04, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم پنجاب اورخیبرپختونخواکے بالائی علاقوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پرمطلع جزوی طورپرابر آلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیسپشاور بیسکوئٹہ سولہگلگت چودہمری بارہاورمظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، جموں، Leh ،پلوامہ ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں چھبیس،Leh تین، شوپیاں گیارہ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.