Saturday, 27 April 2024, 04:17:44 am
وزیراعظم کی سول سرونٹس ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کی منظوری
December 03, 2020

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کا شفاف اور موثر داخلی احتساب یقینی بنانے کیلئے سول سرونٹس ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کی منظوری دے دی ہے۔

سول بیورو کریسی میں کارکردگی اور نظم وضبط کو یقینی بنانے کاعمل تیزکرنے کے لئے متعلقہ مجاز افسران کی درجہ بندی ختم کردی گئی ہے اور اب صرف دودرجے ہوں گے جس میں مجاز اتھارٹی اورانکوائری آفیسر یا کمیٹی شامل ہیں۔دودرجوں پرمشتمل طریقہ کار کے ذریعے نچلی سطح پرانضباطی کارروائیوں پرفیصلوں کامعاملہ حل ہوگا اورمجازافسراتھارٹی کی منظوری حاصل کئے بغیرمعمولی سزائیں دے سکے گا۔مقدمات کے منصفانہ فیصلوں میں سہولت کے لئے اتھارٹی یاسماعت کرنے والا افسر اب ذاتی شنوائی کاموقع فراہم کرے گا۔ پلی بارگین اور رقوم کی رضاکارانہ واپسی کو بھی پہلی مرتبہ بدعنوانی کے زمرے میںشامل کیاگیاہے اور ایسے سرکاری ملازم کے خلاف اب کارروائی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.