Friday, 26 April 2024, 02:57:24 pm
دنیا نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی بارے پاکستانی ڈوزیر کوانتہائی سنجیدگی سے لیا،جنرل بابر
December 03, 2020

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سرپرستی پاکستان میں دہشتگردی کے بارے میں پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو مہیا کئے گئے ڈوزیر کو بین الاقوامی برادری نے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔

گلوبل Village Space سے ایک انٹرویو کے دوران آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے تمام ترکوششوں کے باوجود دنیا میں اس Dossier پر تعمیری بحث ہوئی جو کہ عالمی سطح پر ایک مثبت پیشرفت ہے اور اسے آگے بڑھایا جائیگا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دفترخارجہ نے P-5 کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو Dossier پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے ہر ممکن فورم پر لے کر جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی پیک خطے کی قسمت بدل دے گا اور اس سے پورے خطے میں روابط قائم ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتصادی منصوبہ ہر ایک سے رابطے قائم کرکے پورے خطے میں کوشحالی لانے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔ایک سوال پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے بلکہ ملک کے عالمی تشخص کو خراب کرنے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے میجرجنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی اس جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کشمیریوں کی اپنی جدوجہد آزادی ہے کیونکہ ستر سال سے زائد عرصے تک کسی تحریک آزادی کو برقراررکھنا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں وکشمیر میں نو لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں جس سے پورا علاقہ ایک کھلی جیل میں تبدیل ہوگیا ہے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہاکہ عالمی برادری کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن میں کوئی بھی بڑی تبدیلی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے تباہی ہوگی اس لیے طاقت کے اس توازن کو ہرسطح پربرقراررکھاجائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.