Friday, 26 April 2024, 11:49:17 pm
طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعدافغانستان میں امریکی فوج میں کمی کی جائے گی:ایسپر
December 03, 2019

File Photo

امریکہ کے وزیردفاع مارک ایسپرنے ا میدظاہر کی ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔خبررساں ادارے رائٹرکوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں موجود امریکی فوجی دستے دودیگرجنگجوگروپوں القاعدہ اورداعش کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔مارک ایسپرنے کہاکہ اگرجنگ بندی کے حوالے سے تمام فریقوں نے اپنے وعدوں کی پاسداری کی تو افغانستان میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تقریباً تیرہ ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد کم کرکے آٹھ ہزار چھ سو تک محدود کی جاسکتی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.