بلوچستان اسمبلی نے ایک قرارداد میں چھبیس اگست کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی سپیکر غزالہ گولا کی صدارت میں ہوا۔
قرار داد میر علی مدد جتک نے پیش کی تھی جس میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی جن میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے۔