Friday, 26 April 2024, 11:45:24 pm
بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے:رپورٹ
August 03, 2021

نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کی حکومت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آئین کی شقوں 370 اور 35-Aکی منسوخی کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا پانچ اگست 2019ء کا اقدام دراصل فسطائی بھارتی حکومت کا غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مسلمان شناخت پر حملہ تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں حلقوں کے دوبارہ تعین کے لئے قائم کئے جانے والا نام نہاد حد بندی کمیشن ہندوتوا نظرے پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد مستقبل کی اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائندگی کم کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر بڑے پیمانے پر آبادی کے تناسب کی تبدیلی کو دیکھا جا رہا ہے کیونکہ مودی حکومت منظم انداز میں کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آبادکاری کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.