Saturday, 27 April 2024, 08:36:21 am
بھارت نے ہمیشہ سے ہمسائیوں کیساتھ مفید اوربامقصد مذاکرات کی کوششوں کو رد کیا ہے، دفترخارجہ
August 03, 2021

فائل فوٹو

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ سے ہمسائیوں کیساتھ مفید اور بامقصد مذاکرات کی کوششوں کو رد کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے بھارتی ترجیحات کے بارے میں ٹویٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کو دنیا کو اعتدال کا درس دینے سے پہلے اپنے ملک کے حالات کو درست کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہر قومی ادارے جس شدت پسند ہندووتوا نظریات سرایت کر گئے ہیں اور آر ایس ایس ،بی جے پی حکومت کا ریکارڈ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھرا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے فوراً بعد ہی کہا تھا کہ بھارت اگر امن کیلئے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے آئے گا۔تاہم مذاکرات کرنے کے بجائے بھارت نے پانچ اگست 2019ء کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے ماحول کو مزید خراب کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ سات عشروں سے بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.